Tuesday, September 26, 2023

                                                                     خود سے ایک گفتگو 


باہری خوبصورتی اور حُسن ایک چیز ہے لیکن اصلی خوبصورتی انسان کے من کی ہوتی ہے، باہری خوبصورتی تو محض ایک نقاب ہے جو صرف دِکھتا ہے شاید ہوتا نہیں. اکثر لوگ مِل جاتے ہیں جو ظاہراً اتنے دلکش نہ ہوں لیکن من سے بےحدخوبصورت ہوتے ہیں، ایسے لوگ ہر روز ہمارے آسپاس ہمیں ملتے ہیں لیکن ہم انہیں درگزر کر دیتے ہیں، شاید ہم بس باہری خوبصورتی کو کھوجتے رہتے ہیں، کِسی کو پرکھنا ایک ہنر ہے جو سب میں موجود نہیں ہوتا، وہ نظر ،وہ نظریہ، وہ آنکھیں جو سب میں خوبصورتی کھوج لیتی ہوں وہ آنکھیں دنیا کی سب سے خوبصورت چیز ہیں.  

کوئی خوبصورت ہے يا نہی یہ ہماری سمجھ اور ہمارے اندر کی خوبصورتی اور انسانیت تے کرتی ہے، سوچو اگر ہم سب اپنے اندر خوبصورتی پیدا کر لیں تو ہمیں سب کتنے خوبصورت لگنے لگیں گے، خود کی طرح


کچھ لوگ ہوتے ہیں جو صرف خوبصورت نہی بلکہ بےحد خوبصورت ہوتے ہیں، اُنکے چہرے سے وہ خوبصورتی وہ روحانیت وہ نرم مزاجی، وہ اپنا پن جھلکتا ہے. مانو جیسے بنانے والے نے انکو سب کچھ بخشا ہو اور انہیں پتہ ہی نہیں ہو. ہماری سیرت، صورت اور برتاؤ ہمیں اور خوبصورت بناتا ہے، جو ہوتے ہیں وہی دِکھتے ہیں، جو بولتے ہیں وہ کرتے ہیں ، یہ عادتیں انہیں مزید دلکش اور حسین بناتی ہیں. میں خوش ہوتا ہوں کے میں ایسے لوگوں سے مِل پاتا ہوں ،انہیں سمجھ پاتا ہوں اور ان سے سیکھ پاتا ہوں، شکرگزار بھی رہتا ہوں جیسے میرے بننے میں انکا بھی ہاتھ ہو


ابھی کشمیر جانا ہوا تھا، ہے من سے گیا تھا لیکن جانا ضروری تھا، سوچ رہا تھا کب لوٹ کے آؤں گا، پھر کچھ لوگوں سے ملاقات ہوگئی جو پہاڑوں سے اپنے جانور واپس لا رہے تھے، اُن سے ملا تو الگ سا احساس ہوا ، اُنکی سادگی، نرمی اور من کی خوبصورتی دیکھ کر لگا کے زندگی کچھ نہ ہو کر بھی کتنی خوبصورت ہے. بزرگ اور بچے اتنے صاف اور شفاف اُنکے چہرے تھے، نظریں تھیں، لفظ تھے کے میں بتا نہی سکتا. وہ معصومیت بہت نایاب تھی. اُن سے باتیں کرکے لگا وہ کتنے مصیبت میں رہ کر بھی خوش رہتے ہیں، گھر ہے نہ باہر لیکن خوش ہیں، زندگی سے ناراضگی نہی، شکایتیں نہیں. سفر ہمیں بہت کچھ سکھاتا ہے، ہمیں اپنے خیالوں کو بدلنے پر مجبور کرتا ہے اور ہم سیکھتے چلے جاتے ہیں. زندگی ایک سفر ہی ہے ،نکلوگے تو بہت کچھ دیکھو گے.


خود سے ایک گفتگو -سحر

٢٥ ستمبر ٢٠٢٣ - بانهال رامبن - جموں






No comments:

Post a Comment

                                                                     خود سے ایک گفتگو  باہری خوبصورتی اور حُسن ایک چیز ہے لیکن اصلی خوبصورتی...